خواجہ آصف کو فکسڈ میچ میں نا اہل کر دیا گیا: مریم نواز

Last Updated On 26 April,2018 06:35 pm

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ قوم خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی.

 لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے سوشل میڈیا پر خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی پر ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ عوام خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی۔

 

مریم نواز نے بیان میں مزید کہا کہ جس کا ووٹ کے میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتےاسکو فکسڈ میچ میں نا اہل کرا دو۔ سپریم کورٹ سے خواجہ آصف کی نا اہلی کو مریم نواز نے فکسڈ میچ قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مریم نواز نے خواجہ آصف کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی۔