اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جج محمد بشیر نے ایون فیلڈز ریفرنس کی سماعت دن دو بجے تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی۔ استغاثہ کے نئے گواہ ڈی جی نیب آپریشنز ظاہر شاہ کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔ عدالت نے ظاہر شاہ کو ایون فلیڈ اور فلیگ شپ کے حوالے سے متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ احتساب عدالت نے واجد ضیا کی عدم حاضری کے باعث العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
At the Heathrow, leaving for Islamabad shortly. Will arrive in the wee hours to be at the court Insha Allah. Goodbyes are always hard.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 22, 2018
لندن سے اسلام آباد روانگی سے قبل ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا ہمارے واپس نہ آنے کے جھوٹے دعوے کرنیوالوں کی بات آج دم توڑ جائے گی، والدہ کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔
یاد رہے گزشتہ سماعت پر عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی سات دن کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں مسترد کر دیں تھیں جس کے باعث دونوں کو دورہ لندن مختصر کرنا پڑا۔ نواز شریف لندن میں اپنی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے گئے تھے۔