مریم نواز تصویر کے حوالے سے جھوٹ بولنے والوں پر برس پڑیں.
اسلام آباد (دنیا نیوز) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک تصویر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے واضح طور پر بتا دیا کہ تصویر میں دکھائی جانے والی لڑکی کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
گردش کرنے والی تصویر میں سرخ لباس میں ملبوس ایک لڑکی عمران کے ساتھ کھڑی ہے جس کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ "مریم نواز کی بیٹی بھی عمران خان کی بڑی فین نکلی، لندن ائیر پورٹ پر سیلفی بنائی۔"
ٹویٹر پر وضاحت دیتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ یہ لڑکی ان کی بیٹی نہیں ہے، جھوٹ اگلنے کا سلسلہ بند کرو۔
مریم نواز کے تین بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
مریم نواز کی بڑی بیٹی مہر النساء کی شادی 2015 میں راحیل منیر کے ساتھ ہوچکی ہے۔