اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز کا کہنا ہے پہلے سوچ کر بات کی جائے تو روزانہ وضاحت کی ضرورت نہ ہو، جو چیز ہے ہی نہیں وہ کہاں سے لائیں گے۔
احتساب عدالت میں مریم نواز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہا گیا نئے ثبوت آگئے ہیں، کل کی گواہی کے بعد کیس میں کوئی پوائنٹ باقی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا سارا کیس یہ تھا کہ لندن فلیٹس میرے نام پر ہیں، اربوں، کھربوں روپے کی کرپشن کے الزامات لگائے گئے، لیکن عدالت میں کسی نے 10 روپے کرپشن کی بات بھی نہیں کی۔