اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ رات گئے لندن سے لاہور پہنچ گئے ، العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں آج احتساب عدالت میں پیش ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی آج سماعت ہو گی، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز پیش ہوں گے ، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاکو بطورگواہ طلب کر رکھا ہے ، وہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جس کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور مریم نواز کے وکیل امجد پرویز واجد ضیا پر جرح کریں گے۔
At the Heathrow, leaving for Islamabad shortly. Will arrive in the wee hours to be at the court Insha Allah. Goodbyes are always hard.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 22, 2018
لندن سے اسلام آباد روانگی سے قبل ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا ہمارے واپس نہ آنے کے جھوٹے دعوے کرنیوالوں کی بات آج دم توڑ جائے گی، والدہ کو الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔
یاد رہے نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت سے استثنیٰ نہ ملنے کے باعث دورہ لندن مختصر کرنا پڑا۔ نواز شریف لندن میں اپنی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے گئے تھے۔