لندن: کلثوم نواز کی ہسپتال میں ریڈیو تھراپی، مریم نواز کی دعا کی اپیل

Last Updated On 20 April,2018 06:37 pm

لندن: (دنیا نیوز) مریم نواز شریف نے لندن کے ہسپتال میں زیرِ علاج اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم نواز نے بتایا کہ لندن کے ہسپتال میں زیرِ علاج ان کی والدہ کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کے لیے لے جایا گیا ہے۔ بہت زیادہ قے کے باعث ان کی والدہ کافی کمزور ہو گئی ہیں جو سہارے کے بغیر نہیں چل سکتیں۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی عوام سے اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
اس سے قبل 18 اپریل کو لندن میں اپنی والدہ سے ملاقات کے موقع پر بھی مریم نواز نے کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اور لکھا تھا کہ وہ پانچ ماہ کے عرصے کے بعد اپنی والدہ سے ملاقات کر رہی ہیں۔ ان کی والدہ بہت کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ میری والدہ سمیت تمام ماؤں کو مکمل صحت یاب کرے۔