ریلوے خسارہ ازخود نوٹس، عدالت کی طلبی پر سعد رفیق سپریم کورٹ پیش

Last Updated On 28 April,2018 12:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے طلب کرنے پر وفاقی وزیر سعد رفیق سپریم کورٹ پیش ہو گئے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں اربوں روپے خسارے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا ریلوے کے وزیر کدھر ہیں ؟ سیکرٹری ریلوے نے بتایا انہیں آج طلب نہیں کیا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے کہا ریلوے کے وزیر کو بلائیں انکے سامنے بات ہوگی۔

قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا،جہاں خواتین مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ چیف جسٹس نے ایم ایس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہسپتال کو کوئی پاگل خانہ نہیں کہے گا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار سروسزسپتال بھی گئے، جہاں انہوں نے گائنی وارڈ کا معائنہ کیا اور مریضوں کی شکایات سنیں، ایم ایس کو شکایات کا فوری ازالے کا حکم دے دیا۔