احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کیخلاف نیب ضمنی ریفرنس کی سماعت کی۔ اسحاق ڈار کے تینوں شریک ملزمان نیشنل بینک کے صدر سعید احمد، منصور رضا اور نعیم محمود عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کئے بغیر ہی سماعت بدھ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک ملتوی کردی، تینوں ملزمان پر فرد جرم اب بدھ کو عائد کی جائے گی۔