احتساب عدال کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دیتے ہیں۔ وکیل سعید احمد نے کہا 16 تاریخ کو پیش نہیں ہو سکتا۔ جج محمد بشیر نے کہا 20 مارچ کو پیش ہو جائیں اسی دن فرد جرم بھی عائد کریں گے۔ وکیل سعید احمد نے کہا امید ہے ہماری ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست منظور ہو جائے گی۔ عدالت نے سماعت 20 مارچ تک ملتوی کر دی۔