دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے پر مجھ دکھ ہوا، میں نے آج تک کسی معاملے میں مداخلت نہیں کی، پارک کبھی بند نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے آج تک اس پارک پر اپنا ڈویلپمنٹ فنڈز بھی استعمال نہیں کیا، اگر پارک کو بہتر کرنا ہوتا تو میں اپنا فنڈ استعمال کر سکتا تھا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگر پارک کو بہتر بناتا تو کہا جاتا اپنے گھر کی وجہ سے پیسہ خرچ کر رہا ہوں۔ تاہم پارک کے ایک کونے کی وجہ سے محلے داروں کو مشکل کا سامنا تھا، سڑک کو بڑا کرنے سے عوام کو فائدہ ہو گا۔ الزام لگانے والوں کو پارک کا اوریجنل نقشہ عدالت لے کر جانا چاہیے تھا، جھوٹ بولنے پر مجھ دکھ ہوا، میں نے آج تک کسی معاملے میں مداخلت نہیں کی، پارک کبھی بند نہیں ہوا۔