اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے صدر نیشنل بنک سعید احمد سمیت تین شریک ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے تفتیشی نادر عباس نے ریفرنس کی نقول عدالت میں جمع کروائیں ۔ تینوں ملزمان کو ریفرنس کی 30 ، 30 جلدیں فراہم کی گئیں جن میں سات سپلیمنٹری والیم شامل ہیں ، ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔