پاکستان میں منکی پوکس کا ایک اور کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

Published On 19 December,2024 06:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں منکی پوکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خلیجی ملک سے اسلام آباد آنے والے 32 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی حکام کے مطابق منکی پوکس سے متاثرہ شخص کل اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، یہ اس سال منکی پاکس کا پاکستان میں آٹھواں کیس ہے۔

پمز انفیکشس ڈزیزز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ مریض اس وقت پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے، متاثرہ شخص کا تعلق اپر دیر کے پی سے ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نے کہا کہ منکی پاکس سے متاثرہ شخص کی حالت تسلی بخش ہے۔