ملک میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر بنانے کا تجربہ کامیاب

Published On 17 December,2024 04:18 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) پاکستان میں مقامی طور ایک اور وینٹی لیٹر تیار کرنے کا تجربہ کامیاب رہا۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اینووینٹ وینٹی لیٹر رجسٹرڈ کر لیا، اینووینٹ کو ڈریپ میڈیکل ڈیوائسز ڈویژن نے رجسٹرڈ کیا ہے، اینووینٹ وینٹی لیٹر کو تکنیکی جانچ کے بعد رجسٹرڈ کیا گیا۔

ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ اینووینٹ وینٹی لیٹر مکمل طور پاکستانی ماہرین کا تیارکردہ ہے، اینووینٹ وینٹی لیٹر کی شیلف لائف پانچ سال ہے جو بڑی عمر کے مریض استعمال کر سکیں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کی برآمد سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہو گا اور وینٹی لیٹرز عالمی سطح پر ملک کی پہچان بنیں گے۔