کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان میں انسداد پولیو مہم تیسری بار موخر کردی گئی۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں انسداد پولیو مہم اب 30دسمبر سے شروع ہو گی، انسدادپولیو مہم اندرون بلوچستان ضلعی سطح پر تیاریوں کی وجہ سے موخر کی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل پولیو مہم کی تاریخ دو مرتبہ تبدیل کی گئی۔