حب:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع حب میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی پولیو سمپلنگ کے دوران گندے پانی کی نالیوں میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پولیو کے سب سے زیادہ کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے، اس لیے بلوچستان میں پولیو وائرس سے بچاﺅ کے لئے پانچ روزہ مہم چلائی جارہی ہے۔
واضح رہے حب کو 2007 سے پولیو فری ضلع کا اعزاز حاصل رہا ہے۔