لاہور: (دنیا نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے سٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
سٹنٹ کی قیمت 24 ہزار سے لے کر 1لاکھ 34 ہزار تک مقرر کر دی گئی، ماہرین کے مطابق دل کے سٹنٹ کی قیمت 25 سے 28 ہزار ہونی چاہیے تھی، اس کی قیمت ایک لاکھ 34 ہزار سے بھی زائد کا تعین کرنا غریب مریضوں کے ساتھ ظلم ہے۔
ماہر فارماسسٹس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دل کے سٹنٹ اور 20 فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔