کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 7.85 فیصد رہی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 کیسز پورٹ ہوئے ہیں۔ صوبے میں کورونا کے پھیلاو کی شرح 7.85 فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1019 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 80 ٹیسٹ مثبت آئے۔ نئے مثبت کیسز بلوچستان کے 5 اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
تاحال کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 731 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 20312 ہے۔ صوبے بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 19375 ہے۔