کوئٹہ : (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافے کا رحجان برقرار ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان بھر سے صرف 63 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20241 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان بھر میں کورونا کے 829 ٹسیٹ کیے گئے جن میں 63 کیسز رپورٹ ہوئے، کیسز بلوچستان کے 6 اضلاع سے رپورٹ ہوئے جن میں کوئٹہ 54 جبکہ ژوب سے 5 کیسز خضدار تربت ، صحبت پور، لورلائی سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا کی پھیلاو کی شرح 7.6 فیصد رہی ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعدادا 215 ہو گئی۔ صحت یاب افراد کی شرح 95.50 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ ایکٹو کیسز صرف 696 رہ گئے ہیں۔