اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا سے مزید 114 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 50 افراد مرض کا شکار ہوئے۔
کورونا کی تیسری لہر کی ہولناکیاں جاری، ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 66 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 50 افراد میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہو گئی ہے۔ وبا سے متاثر 4143 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 750، پنجاب 2 لاکھ 48 ہزار 438، خیبرپختونخوا 98 ہزار 301، بلوچستان میں 20 ہزار 241 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 65 ہزار 700، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 کیسز موجود ہیں جبکہ آزادکشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 14 ہزار 461 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا مثبت کیسزکی شرح 10.96 فیصد رہی جبکہ مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 31 ہزار 700 ہے۔