امریکی محکمہ ادویات نے کورونا کے علاج کیلئے پلازما تھراپی کی اجازت دے دی

Published On 24 August,2020 12:57 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ ادویات نے کورونا کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کی اجازت دے دی، صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پلازما تھراپی سے اموات میں 35 فیصد کمی آئے گی۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے پلازما تھراپی کو ناقابل یقین حد تک کامیاب قرار دیا، امریکی صدرنے گزشتہ روز ویکسین اور دیگرطریقہ علاج میں تاخیر پر امریکی محکمہ خوراک و ادویات کو سیاسی قرار دیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے الزام لگایا تھا کہ انہیں نومبر کے صدارتی انتخابات میں ہرانے کے لیے تاخیر ی حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، ڈیموکریٹک رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کے الزامات کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔