لاہور: (روزنامہ دنیا) چنے کے ساتھ بویا جانے والا ڈیڑھ دو ہاتھ اونچا پودا تارا میرا کے نام سے جانا جاتا ہے جو خارش اور درد بھگانے کیلئے زود اثر ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے پھل کا سائز 2.5 سینٹی میٹر اورپتے مولی کی طرح لیکن سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ تارا میرا کے بیج سے جو تیل نکلتا ہے وہ پکوان میں استعمال ہونے کے علاوہ جلد پر ملنے کے کام آتا ہے جس سے خارش اورکھجلی سے آرام آجاتا ہے اور یہ تیل درد کوبھگانے کیلئے بھی بہت زوداثر ہوتاہے۔
تارا میرا کے پھول پیلے رنگ کے ہوتے ہیں جو ساگ پکانے میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ زمانہ قدیم سے تارا میرا کے بیجوں سے انسان فائدہ اٹھاتا آیا ہے تاہم اب اس کا استعمال بہت کم ہوگیا ہے۔