وزیر زراعت پنجاب کی پاکستان بزنس کونسل کےاعلامیے کی تردید

Published On 23 December,2024 06:00 pm

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی نے پاکستان بزنس کونسل کےاعلامیے کی تردید کردی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں عاشق کرمانی کا کہنا تھا کہ حکومت نےپنجاب میں گندم کی کاشت کاہدف ایک کروڑ 65لاکھ ایکڑمقررکیا تھا، ایک کروڑ 62 لاکھ 50 ہزارایکڑ پرگندم کی کاشت مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی کاشت کاکل ہدف کا تقریباً 99 فیصد ہے، مریم نوازکے کسان دوست اقدامات سےگندم کی کاشت کا ہدف حاصل ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر پروگرام سمیت متعدد سکیمیں شروع کیں۔

عاشق کرمانی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نےایک سےساڑھے 12 ایکڑوالےکاشتکاروں کوکسان کارڈ دیا، ساڑھے 12سے 25ایکڑپرگندم کاشت کرنے والوں میں ایک ہزارلیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی دیئےجائیں گے۔

وزیر زراعت کا مزید کہنا تھا کہ 25 ایکڑسےزائدگندم کاشت کرنیوالےکسانوں کوایک ہزارٹریکٹرزبذریعہ قرعہ اندازی مفت دیئےجائیں گے۔