اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے خادمین حج کی بھرتیوں سے متعلق شائع ہونے والے اشتہار کو دھوکہ دہی قرار دے دیا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے خادمین حج کی بھرتیوں سے متعلق شائع ہونے والے اشتہار کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اخبار میں چھپنے والے مذکورہ اشتہار نے نہ صرف اخبار کی ساکھ پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا بلکہ بیورو آف امیگریشن یا وزارت مذہبی امور سے پوچھے بغیر اور معمولی مالی فائدے کے لئے سادہ لوح عوام کے لٹنے کی راہ ہموار کی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ جعلساز گروہ کے خلاف ایف آئی اے کے ذریعے قانونی کارروائی کی جائے گی، عوام الناس محتاط رہیں، شیخوپورہ کے لوگ خصوصاً دیئے گئے پتہ کے بارے میں اطلاع دیں، ان کا پتہ 100 فیصد غلط ہو گا۔