پی ٹی آئی کے احتجاج موخر کرنے بارے خبریں بے بنیاد ہیں، وقاص اکرم

Published On 23 November,2024 08:55 pm

اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے احتجاج مؤخر کرنے کی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ خبریں غلط ہیں کہ ہم احتجاج مؤخر کر رہے ہیں، احتجاج موخر کرنا مسئلے کا حل ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مربوط طریقے سے مذاکرات شروع ہوتے ہیں تو ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، جب تک کوئی پختہ اقدام نہیں لیا جاتا، 24 نومبر کا احتجاج مؤخر نہیں ہو گا۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات ہوتے اور ہمارے لوگ رہا اور بانی پی ٹی آئی بھی رہا ہوتے تو پھر بات ہو سکتی تھی۔