پی ٹی آئی احتجاج: موبائل سروس یا انٹرنیٹ کی بندش زیر غور نہیں: پی ٹی اے

Published On 21 November,2024 03:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 24 نومبر کو اسلام آباد یا خیبر پختونخوا میں موبائل فون سروس یا انٹرنیٹ کی بندش کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پنجاب میں بھی انٹرینٹ یا موبائل فون سروس معطل کرنے کی تجویز زیر غور نہیں، موبائل فون سروس یا انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے مجاز نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی اے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کے احکامات کا پابند ہے، ابھی تک پی ٹی اے کو وزارت داخلہ سے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔