لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں جعلی پیغامات کے ذریعے عوام کو لوٹا جانے لگا، پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کر دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق بعض نامعلوم اور غیر منظور شدہ نمبروں سے جعلی ایس ایم ای اور فون کالز کے ذریعے عوام کو ان کی رقم سے محروم کیا جا رہا ہے، بعض اوقات صارف سے اکاؤنٹ کی معلومات اور ذاتی ڈیٹا بذریعہ ای میل، سوشل میڈیا اور آن لائن طریقوں کے ذریعے پوچھا جاتا ہے۔
پی ٹی اے کے بیان کے مطابق برائے مہربانی ایسی کالز یا ایس ایم ایس کے جواب میں کسی کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات، پاس ورڈ، اکاؤنٹ پن کوڈ، فون پر موصول ہونے والی پن کوڈ جیسی ذاتی معلومات ہر ہرگز شیئر نہ کریں اور نہ ہی کسی کو نقد رقم یا فون کریڈٹ منتقل کریں۔ بصورت دیگر ایسے فراڈ کی صورت میں ہونے والے نقصان کا ذمہ دار خود صارف ہو گا، کیونکہ اس قسم کا فراڈ پی ٹی اے کے ریگولیٹری دائرہ اختیار میں نہیں آتا ماسوائے اس کے کہ اس نمبر کو بلاک کر دیا جائے۔
Do not share your personal information like ATM PIN, account details etc. in response to unknown calls/SMSs.
— PTA (@PTAofficialpk) September 1, 2021
Report unknown number to service provider first.
In case of no response from service provider, report to PTA on 0800-55055 or https://t.co/8VVtJR46P0#ScamAlert pic.twitter.com/IzvMSyD7TQ
پی ٹی اے نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فراڈ میں استعمال ہونے والے نمبر کو بلاک کرنے کی شکایت اپنے ٹیلی کام آپریٹر کی ہیلپ لائن پر درج کروائیں، ہر قسم کے فراڈ کی اطلاع نیشنل ریسپانس سنٹر فار سائبر کرائم (این آر 3 سی) ایف آئی اے ہیلپ لائن 9911 یا 0519106384 پر دیں۔
پی ٹی اے نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ مالیاتی، موبائل بینکنگ فراڈ کی اطلاع سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ای میل پر دیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جعلی ایس ایم ایس کی اطلاع بی آئی ایس پی اکی ہیلپ لائن 080026477 پر دیں۔ اگر فراڈ میں ملوث افراد پاک فوج کا نام استعمال کریں تو آئی ایس پی آر کی ہیلپ لائن 1122 اور 1135 پر اطلاع دیں۔