کورونا وائرس سے متعلق جعلی مواد پھیلانے والوں کیخلاف فیس بک متحرک

Published On 28 August,2021 07:29 pm

نیویارک : (ویب ڈیسک) فیس بک انتظامیہ کورونا وائرس اور ویکسین سے متعلق گمراہ کن مواد پھیلانے والے کیخلاف متحرک ہو گیا، ہزاروں سے زائد اکاؤنٹس، گروپس اور پیجز پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے وبا کے آغاز سے ہی کورونا کے خلاف من گھڑت خبریں ، افواہیں اور گمراہ گن مواد پر مشتمل کروڑوں کو پوسٹوں کو ڈیلیٹ کیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق وبا کے آغاز سے اب تک 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو ڈیلیٹ کیا گیا جن سے ویکسین یا وبا سے متعلق افواہیں یا گمراہ کن مواد شیئر کیا گیا تھا۔

کمپنی نے خود بتایا ہے کہ اب تک ویکسینز اور وبا کے حوالے سے 2 کروڑ سے زیادہ گمراہ کن مواد کو ڈیلیٹ کیا جاچکا ہے جبکہ 19 کروڑ سے زیادہ پر وارننگ لیبلز کا اضافہ کورونا کی وبا کے آغاز سے جون 2021 تک کیا گیا۔

حالیہ تحقیق کے نتائج سے مطابقت رکھتی ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ بہت کم افراد (صرف 12) سوشل میڈیا پر ویکسینز کے حوالے سے جھوٹ پھیلانے کے ذمہ دار ہیں۔

رپورٹ کے حوالے سے فیس بک کے کونٹینٹ پالیسی کی نائب صدر مونیکا بیکرٹ نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے اور اب تک ویکسینز سے متعلق 65 اقسام کے گمراہ کن مواد کو ہٹایا جاچکا ہے۔