لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی سے متعلق جعلی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے لگیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے لندن میں نکاح کی تقریب سے قبل ہی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں جنید صفدر کے نکاح سے منسوب کیا جارہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جنید صفدر اور نواز شریف کی یہ تصاویر 2015 کی ہیں جو مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنساء کی شادی کے موقع پر لی گئی تھیں۔
اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے pic.twitter.com/AJTUzxl2xQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 22, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا ہے، نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔ عائشہ سیف احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمان کی صاحبزادی ہیں۔
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف نے نکاح کی تقریب کیلئے معروف بھارتی ڈیزائنر کے دیدہ زیب لہنگے کا انتخاب کیا۔
عائشہ سیف نے بھارت کی اعلیٰ ترین اور ٹاپ فیشن ڈیزائنر سبیا ساچی کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا۔
ہلکے پِیچ رنگ کے خوبصورت لہنگے کے ساتھ عائشہ نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کو ہاتھ میں پکڑے پرس، گلے میں ہار، ماتھے پر ٹیکے سے اپنی تیاری کو مزید خوبصورت بنایا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہے جنید صفدر کالا پینٹ کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔
شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈمیں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔