میں پل دو پل کا شاعر ہوں! اردو کے مشہور شاعر ساحر لدھیانوی کا یوم پیدائش

Published On 08 March,2025 01:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) میں پل دو پل کا شاعر ہوں، اردو کے مشہور شاعر ساحر لدھیانوی کا یوم پیدائش منایا گیا۔

ساحر لدھیانوی نے بیک وقت ہندی اور اردو میں شاعری کی اور فلمی گیت لکھے، ان کے گیت متعدد لیجنڈ اداکاروں پر فلمائے گئے، ساحر لدھیانوی کے معروف گیتوں میں کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے، جانے وہ کیسے لوگ تھے جن کے پیار کو پیار ملا، گاتا جائے بنجارا، گیت گاتا چل شامل ہیں۔

ساحر لدھیانوی کا اصل نام عبدالحئی تھا اور وہ 8 مارچ 1921ء کو لدھیانہ میں پیدا ہوئے، ساحر لدھیانوی کے شعری مجموعوں میں تلخیاں، گاتا جائے بنجارہ اور آﺅ کہ کوئی خواب بنیں کے نام شامل ہیں۔

ساحر نے اپنی شاعری اور نغمہ نگاری پربے شمار انعامات اور اعزازات حاصل کئے۔