لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے کنسرٹ میں اپنی آواز کا ایسا جادو جگایا کہ ان کے سروں کی سرگم سے سماں بندھ گیا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر استاد راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان علی خان کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی میں براہ راست کنسرٹ میں پرفارم کر رہے ہیں۔
والد کے نقش قدم پر چلتے بیٹے نے سروں کے ایسے تال چھیڑے کہ کنسرٹ میں موجود ہر ایک کو اپنی آواز کے سحر میں جکڑ لیا تو ان کی براہ راست پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایک صارف نے باپ بیٹے کی پرفارمنس کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’باپ اور بیٹا ایک ساتھ، آپ کہہ سکتے ہیں کہ خان صاحب اپنے بیٹے کی کارکردگی پر کتنا فخر محسوس کررہے ہوں گے‘۔
— Azeem Shah (@axeemshah) May 6, 2023
اس رنگا رنگ کنسرٹ میں جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سریلے بول پر سینکڑوں افراد کا مجمع گھنٹوں جھومتا رہا۔
Father and son, together! You can tell how proud Khan saheb is with his son’s performance!
— شاہ جی (@nadia8398) May 6, 2023
pic.twitter.com/mzoNLVor8N
کنسرٹ کے دوران گانوں کے ساتھ ساتھ استاد راحت فتح علی خان کے صوفیانہ کلام نے ناظرین کو دیوانہ بنا دیا۔