ممبئی: (ویب ڈیسک) امیتابھ بچن، پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی میگا بجٹ فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی ریلیز التواء کا شکار ہوگئی۔
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے اور ان کی پسلی اور ٹخنوں پر زخم آئے تھے، اداکار اب صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلم کے ہدایت کار اور پرڈیوسر اداکار پر شوٹنگ کیلئے کوئی دباؤ ڈالنے سے پرہیز کررہے ہیں اور وہ انتظار کررہے ہیں کہ امیتابھ بچن مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں۔
امیتابھ بچن کی صحت یابی میں وقت لگنے سے فلم کی شوٹنگ میں تاخیر ہوگئی اور وہ غیر معینہ مدت تک رک گئی ہے، فلم کو جنوری 2024 میں ریلیز ہونا ہے۔
واضح رہے کہ ’پروجیکٹ کے‘ کے ذریعے باہو بلی سپر سٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ ایک ساتھ سکرین پر سامنے آرہے ہیں۔