لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو اپنی بیماری کی اطلاع دے دی۔
صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر سٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ پر ڈرپ لگی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ نے اپنی طبیعت ناسازی سے متعلق بھی بتایا۔
اداکارہ نے سٹوری پر لکھا سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کے لیے جو ڈیزل استعمال کیا جاتا ہے اس کے باعث میں گزشتہ کچھ دنوں سے پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوں ۔
صبا نے مزید لکھا چونکہ یہ لوگوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتا ہے پھر بھی میرے منع کرنے کے باوجود کسی نے ایک نہ سنی اور اب میں بہت برا محسوس کررہی ہوں ۔
اداکارہ کی بیماری کی اطلاع پر فلم ساز و اداکار سرمد کھوسٹ نے بھی ردعمل دیا اور سیٹ پر ڈیزل استعمال کرنے کو منع کیا۔
سرمد نے لکھا میری سمجھ سے باہر ہے کہ سینز میں دھواں کیوں دکھانا پڑتا ہے، اگر اتنا ہی ضروری ہے تو اس کا متبادل ڈھونڈا جاسکتا ہے ۔