انٹرنیشنل کوچیلا فیسٹیول: علی سیٹھی اور دلجیت دوسانج کی ڈیبیو پرفارمنس نے تاریخ رقم کردی

Published On 17 April,2023 11:21 pm

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور انڈین گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے انٹرنیشنل کوچیلا فیسٹیول میں اپنے اپنی ڈیبیو پرفارمنس دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

علی سیٹھی نے اپنے شہرہ آفاق گانے ’پسوڑی‘ پر پرفارمنس دی اور مداحوں کو ان کی گلوکاری ایک بڑے ایونٹ میں بہت زیادہ پسند آئی۔

پاکستانی گلوکار کی طرف سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر فلم اور تھیئٹر ڈائریکٹر میرا نائر، شرمین عبید چنائے اور عدنان ملک نے دل والے ایموجیز دے کر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

دلجیت دوسانج پہلے پنجابی گلوکار ہیں جنہوں نے کوچیلا فیسٹیول میں پرفارمنس دی اور انہوں نے اپنی شاندار گلوکاری سے حاضرین کو مایوس نہیں کیا۔

دلجیت دوسانج کی پرفامنس والی ویڈیو پر عالیہ بھٹ، کرینہ کپور اور سونم کپور نے تعریفی کمنٹ تحریر کیے ہیں۔

کوچیلا فیسٹول ایک معروف انٹرنیشل ایونٹ ہے اور اس میں جنوبی ایشیائی فنکاروں کو شامل کیا جاتا ہے تاکہ موسیقی کی جہت کو مزید بڑھایا جائے۔