مودی کی خوشامد میں بالی وڈ نے بھارتی فوج کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Published On 17 April,2023 09:51 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم کے ذریعے بھارت کی جعلی سرجیکل سٹرائیک کے ڈرامے کی حقیقت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔

بھارت کی جعلی سرجیکل سٹرائیک اور پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کو جیت میں بدلنے کے لئے بالی وڈ میدان میں آگیا۔

بھارتی مووی میں جعلی سرجیکل سٹرائیک کا قبل از ریلیز لیک ہونا یہ ثابت کرگیا کہ پاکستان دشمنی میں بننے والی تمام بھارتی فلموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ملوث ہے۔

مضحکہ خیز سکرپٹ کے مطابق چھبیس فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں گھس کر ایف سکسٹین سمیت کئی طیاروں کو مار گرایا، سکرپٹ کے مطابق بالاکوٹ میں ریڈار اور ائیر ڈیفنس میزائل بھی نصب کئے گئے تھے، جنہیں را کے ایجنٹوں نے سٹرائیک سے قبل تباہ کر دیا تھا۔

فلم کا ہیرو ایک ہزار دہشتگردوں سے تن تنہا لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے، حقیقت سے کوسوں دور افسانوی خیالات پر مبنی فلم کا مقصد مودی کی خوشامد ہے۔