بگ باس 13 میں سب سے کم معاوضہ مجھے دیا گیا: شہناز گل

Published On 17 April,2023 03:44 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا کہ بگ باس 13 میں ان کو سب امیدواروں میں سب سے کم معاوضہ دیا گیا اور شو ختم ہونے کے بعد سب سے مہنگی بن گئیں۔

بگ باس کی امیدوار شہناز گل نے اپنے معاوضے کو لیکر انکشاف کیا ہے کہ پہلے انہوں نے سلمان خان کی میزبانی کرنے والے شو بگ باس میں شرکت کی، اب وہ سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی کاسٹ کا حصہ ہیں، شہناز نے بالی ووڈ میں ڈیبیو اسی فلم کے ذریعے کیا۔

یہ انکشاف بالی ووڈ اداکارہ نے کپیل شرما شو میں کسی کا بھائی کسی کی جان کی پروموشن کے دوران کیا، انہوں نے کہا ان کو بگ باس کے تیرہویں ایڈیشن میں سب سے کم معاوضہ دیا گیا ، اس وقت میں سب سے سستی تھی اور اب سب سے مہنگی بن کے نکلی ہوں۔