اپنے شوہر سے زیادہ مالدار ہوں: اداکارہ ایمان علی کا انکشاف

Published On 02 November,2022 06:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کی معروف اور خوبرو اداکارہ ایمان علی نے کہا ہے کہ ماضی میں کی گئی بہتر سرمایہ کاری میرے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی، میں اپنے شوہر سے زیادہ مالدار ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ نے 21 فروری 2019ء کو کینیڈا میں مقیم تاجر اور 1965ء کی جنگ میں شہید ہونے والے میجر عزیز بھٹی کے پوتے بابر بھٹی سے لاہور میں شاد یکی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک سوال کے جواب میں ایمان علی نے بتایا ہے کہ میرے متعلق تاثر غلط ہے میں نے امیر شخص سے شادی کی ہے تو اُن کے اخراجات کے مسائل حل ہو گئے ہیں، میں واضح انداز میں بتانا چاہتا ہوں، میں اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہوں، میں نے صحیح وقت میں صحیح جگہوں پر سرمایہ کاری کی تھی جو فائدہ مند ثابت ہوئی جبکہ اپنی شادی کے سب اخراجات بھی خود اٹھائے تھے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خوبرو اداکارہ نے مزید کہا کہ میں بہت غربت دیکھی ہے. جتنی غربت ہم نے دیکھی شاید ہی کسی نے دیکھی ہو، بچپن سے 18 سال کی عمر تک تنگ حالات دیکھے ہیں، یہاں تک کہ والد (عابد علی) کے گھر لنڈے کے کپڑے تک پہنے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بہت مشکلوں سے کام کیا ہے، میں نے خود گھر بنایا ہے، میرا مشورہ ہے جب پیسے کم ہوں تو ڈیزائنر کپڑے نہ پہنیں اور نہ ڈیزائنر بیگ خریدیں۔

ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں ایسی بیماری میں مبتلا ہوں جو بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہے، اگر اس بیماری میں مبتلا نہ ہوتیں تو انسٹاگرام سے ایک دن میں لاکھوں روپے کما رہی ہوتیں۔