کوریا کے معروف بینڈ کے پاپ کے گلوکار 24 سال کی عمر میں چل بسے

Published On 01 November,2022 04:09 pm

سیئول: ( ویب ڈیسک ) کوریا کے معروف بینڈ کے پاپ کے گلوکار لی جی ہان 24 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیئول میں ہالووین کی تقریب میں ہجوم کی بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں میں لی جی ہان بھی شامل تھے۔

گلوکار کی انتظامی ایجنسی 935 انٹرٹینمنٹ نے کورین میڈیا کو اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی اور لکھا کہ لی جی ہان کے اچانک انتقال کی وجہ سے گہرے غم میں گھرے افراد اور ان سے پیار کرنے والے اور ان کی قدر کرنے والوں کے لیے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔