مایا علی کی زندگی یکم نومبر کو بدل گئی

Published On 01 November,2022 09:22 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتا دیا ان کی زندگی یکم نومبر کو کس طرح تبدیل ہوگئی۔

یاد رہے کہ مایا علی کے والد کا انتقال 2016 میں ہوا تھا اور وہ ان کے انتقال کے وقت بیرون ملک تھیں۔ ان کو یاد کرتے اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر مایا علی نے سٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے مرحوم والد کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یکم نومبر، چاہے کچھ بھی ہو، یہ تاریخ میرے لیے ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے اور شاید اس تاریخ نے مجھے بھی بدل دیا ہے۔ کچھ بھی آپ کو میرے پاس واپس نہیں لاسکتا، بابا میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں، ہر روز، ہر لمحہ اور ہر گھڑی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے خوبرو اداکارہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ میرے مرحوم والد کی برسی کے موقع پر ان کے لیے ایصال ثواب کے لیے سورہ الفاتحہ پڑھیں اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔