لاہور:(روزنامہ دنیا) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک مصورہ بن گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے فن سے دنیا کو متعارف کروانے کیلئے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ پینٹنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں، تصاویر کے نیچے انہوں نے امریکی شاعر سیلویا پلاتھ کا شعر لکھا۔ اداکارہ کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ترک اداکارہ اسرا بلجیک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے مشہور ہوئیں، یہ ڈرامہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پاکستان میں نشر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ اسلام فتوحات پر مبنی ڈرامہ نئی نسل کو مسلمانوں کی اعلی اقدار سے روشناس کرائے گا، مذکورہ ڈرامہ ترکی کا "گیم آف تھرونز"بھی کہلاتا ہے۔