انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی ارطغرل غازی کی دلدادہ

Published On 24 March,2021 06:48 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) ترکی کی مشہور ڈرامہ سیریل کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں، ان میں ایک اور مداح کا اضافہ ہو گیا ہے، یہ شخصیت کوئی اور نہیں انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ہیں۔

ترک ڈرامہ سیریل کو دنیا کی مختلف زبانوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کو عام شہریوں کیساتھ دنیا کی بڑی شخصیات بھی بڑے شوق سے دیکھتی ہیں۔ ان مشہور ہستیوں میں ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سرفہرست ہیں۔

اب اس مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل کا کردار ادا کرنے والے انگین التان کے فینز میں بھی ایک بڑٰ شخصیت کا اضافہ ہو چکا ہے۔ یہ شخصیت انڈٰین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ہیں۔

ثانیہ مرزا نے انگین التان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔ وہ اکثر وبیشتر انگین التان کی جانب سے لگائی گئی پوسٹوں اور تصاویر کو لائک کرتی رہتی ہیں۔

ابھی حال ہی میں انگین التان نے انسٹاگرام پر کاؤ بوائے ہیٹ پہنے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس پر ثانیہ مرزا نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔