ہالی وڈ فلم "ایڈرفٹ" کا پریمئیر، اداکاروں سمیت اہم شوبز شخصیات کی شرکت

Last Updated On 25 May,2018 11:05 am

نیویارک: (دنیا نیوز) لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی حقیقی کہانی پر مبنی فلم "ایڈرفٹ" کا پریمئیر ہوا جس میں اداکاروں کے علاوہ فلم انڈستڑی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

ایڈرفٹ کے پریمئیر کے موقع پر فلم میں مرکزی کردارنبھانے والے اداکار شیلین وڈلے کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم میں بہتر کارکردگی کیلئےکئی ہفتے سمندر میں گزارے۔ حقیقی کہانی پر مبنی ہالی وڈ کی ڈرامہ سے بھرپور فلم کی کہانی بقا کی جنگ پر مبنی ہے۔ جب ایک جوڑا گہرے سمندر میں بے یارو مددگار ہوجاتا ہے اور شدید سمندری طوفان کے بعد ان کی کشتی سمندر میں نامعلوم مقام پر پہنچ جاتی ہے تو زندہ رہنے کی تگ و دو پر مشتمل فلم کے مناظر دیکھنے والوں پر گہرا تاثر چھوڑیں گے۔ فلم یکم جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔