ماہرہ خان نے بھارتی مداح کو بڑی پیشکش کردی

Last Updated On 16 May,2018 07:12 pm

کانز: (دنیا نیوز) 71 ویں انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے جلووں کا چرچا، بھارتی مداح کےتعریفی پیغام پر اداکاراہ نے بڑی پیشکش کردی، ساتھ ہی اپنےمداح کو کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔

ماہرہ خان نے 71 ویں انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی، کانز میں شرکت کے دوران ماہرہ خان کے لباس اور فیشن کے چرچے پاکستان سمیت بھارتی میڈیا میں بھی جاری ہیں، جب کہ ماہرہ کے بھارتی مداحوں کی جانب سے بھی انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔ بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود مداح اپنی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ماہرہ تک پہنچاتے ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر ماہرہ کے ایک بھارتی مداح نے ان کے لیے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو پیغام شیئر کا ہے، جس میں انہوں نے ماہرہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ ماہرہ خان نے بھی اپنے مداح کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس ٹویٹ کے جواب میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والے کو پاک بھارت سرحد پر بلا کر اسے گلے لگانے اور اس کے ساتھ رقص کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں۔