کینز فلم فیسٹیول میں فرانسیسی فلم کے پریمیئر کا انعقاد

Last Updated On 11 May,2018 10:35 am

پیرس (دنیا نیوز ) کینز فلم فیسٹول میں فرانسیسی فلم کا پریمیئر ہوا، ماڈلنگ اور فلم کی دنیا کے ستارے ریڈ کارپٹ پر جگمگاتے رہے، فرانس میں جاری کینز فلم فیسٹول میں فرانسیسی ہدایتکار کرسٹوف اونور کی فلم ''سوری اینجل'' کا پریمیئر ہوا۔

تقریب میں فلمی اور ماڈلنگ کی دنیا کے ستارے شریک ہوئے، ماڈلز ایرینا شیک ، سٹیلا میکسویل اور دو ہزار سولہ کی مس یونیورس آئرس میٹنیئر نمایاں رہیں۔
ہالی ووڈ اداکارہ لپیٹا نیونگو اور ایمبر ہرڈ کی شرکت نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔