خلائی مخلوق پر ہالی ووڈ ، بالی ووڈ میں فلمیں بن چکیں

Last Updated On 04 May,2018 03:41 pm

لاہور (دنیا نیوز ) پاکستانی سیاست میں ان دنوں خلائی مخلوق کے چرچے ہیں، سابق اور موجودہ وزیر اعظم کے دماغ پر خلائی مخلوق چھائی ہے، اس ماورائی مخلوق کا وجود ہے، یہ توکنفرم نہیں لیکن ہالی اور بالی وڈ میں ان پر متعدد فلمیں بنی ہیں۔

قصے کہانیوں اور سائنس فکشن فلمیں دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ انسانوں سے ملتی جلتی اور خاص قوتوں کی مالک مخلوق خلائی مخلوق کہلاتی ہے جو زمین سے بہت دور آسمان پر اڑن طشتریوں میں بسی ہوئی ہے۔


بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اس پر فلمیں بھی بن چکی ہیں۔   کوئی مل گیا   میں   جادو   اڑن طشتری سے آیا۔


ہالی ووڈ پر نظر دوڑائیں تو وہاں سپر ہیروز خلائی مخلوق سے لڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایلین ڈانس کا چیلنج بھی وائرل ہوا۔ پاکستان کی سیاست میں بھی آج کل رہنماؤں کو ہر جانب خلائی مخلوق ہی نظر آ رہی ہے لیکن یہ بھی جان لیں کہ خلائی مخلوق سے لڑنا آسان نہیں ہوگا۔