مورگن فری مین پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات

Last Updated On 24 May,2018 11:39 pm

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار مورگن فری مین پر 8 خواتین نے نازیبا حرکت اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگا دیے، فری مین نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگ لی۔

ہالی ووڈ پر جنسی ہراسانی کے گہرے سائے، اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار مورگن فری مین پر آٹھ خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور غلط جملے کسنے کے الزامات لگا دیے۔ الزامات لگانے والی خواتین مختلف فلموں میں فری مین کے ساتھ کر چکی ہیں۔

دوسری جانب مورگن فری مین نے الزامات کو غلط فہمی پر مبنی قرار دے دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ان کی وجہ سے بے چینی کا سامنا کرنا پڑا ہے ان سے معافی مانگتا ہوں، اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو میں نے جان بوجھ کر نہیں کیا۔