فیصل آباد: نوجوان کی ڈور پھرنے سے ہلاکت، ملزموں کی گرفتاری کیلئے 2 ٹیمیں تشکیل

Published On 24 March,2024 05:43 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ڈجکوٹ روڈ پر دھاتی ڈور سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ پر سی پی او محمدعلی ضیاء نے دو اعلیٰ سطح کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیموں نے ملزموں کی تلاش شروع کردی، سی سی پی او فیصل آباد کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کے لئے تکنیکی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور مختلف ذرائع کے استعمال سے ملزموں کی تلاش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔