پنجاب حکومت کا قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کا اعلان

Published On 24 March,2024 05:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں صوبہ بھر کے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پنجاب بھر کے قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی کردی گئی ہے، جو قیدی پہلے ہی سزا میں رعایت لے چکے ہیں انہیں مزید رعایت نہیں ملے گی، ریاست مخالف سر گرمیوں میں ملوث قیدیوں کو بھی سزا میں رعایت نہیں ملے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ فرقہ واریت،منشیات اور زنا کے مقدمات میں ملوث قیدیوں کو بھی سزا میں رعایت نہیں ملے گی، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث قیدیوں کو بھی یہ سزا میں رعایت حاصل نہیں ہوگی جبکہ بغاوت اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں کی بھی سزامیں کمی نہیں ہوگی۔