کراچی میں سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو، شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ

Published On 24 March,2024 12:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں سٹریٹ کرائم بڑھ گیا، پولیس کی کارروائیوں کے باوجود وارداتوں میں کمی کے بجائے اضافہ ہونے لگا۔

کراچی میں سٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہوگیا ہے، شہر قائد میں لٹیرے عوام کی جان اور مال کے دشمن بن گئے، رواں سال مختلف جرائم کے دوران 40 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

رواں سال دکانوں پر ڈکیتی کے 57 واقعات رپورٹ ہوئے، ڈاکوؤں نے 7 پٹرول پمپس پر بھی لوٹ مار کی، گھروں میں چوری کی 118 اور ڈکیتی کی 33 سے زائد وارداتیں ہوئیں۔

کراچی میں رواں سال کے دوران اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں، اغوا برائے تاوان کے 5 جبکہ بھتہ خوری کے 24 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔

شہر قائد میں گاڑیاں اور بائیکس چھیننے کے واقعات بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔