فیصل آباد:(دنیانیوز) ایک ماہ میں پتنگ بازی سے دو درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے۔
فیصل آباد میں منچلوں کی جانب سے پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے پولیس روکنے میں بری طرح ناکام نظر آئی ہے، چند روز قبل کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش میں 12 سالہ موسی رکشے کی ٹکر سے جان گنوا بیٹھا۔
گزشتہ روز 22 سالہ آصف ڈجکوٹ روڈ پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ منصورہ آباد، مدن پورہ، سمن آباد، غلام محمد آباد، ڈھڈی والا میں پتنگ بازی نہ روکی جاسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وارث پورہ،مدینہ ٹاون ،گٹ والا ،بٹالہ کالونی ،رشیدہ آباد میں بھی دن بھر آسمان پر پتنگوں کی بہار نظر آتی ہےجسے کوئی روکنے والا نہیں ہے۔
سی پی او فیصل آباد میاں انجم نے کہا ہے کہ شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، خونی کھیل کی روک تھام میں سول سوسائٹی سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔