ٹانک: نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم سے حملہ، فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

Published On 23 March,2024 11:55 pm

ٹانک: (دنیا نیوز) ٹانک کے گاؤں کوٹ خدک میں نامعلوم افراد کے گھر پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے صلاح الدین نامی شخص کے گھر پر دستی بم حملہ کیا، حملے میں صلاح الدین، اس کے دو بیٹے اور ایک بھتیجا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔